Oslo City History In Urdu اوسلو شہر 173

ناروے کے شہر اوسلو کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق

اسلام و علیکم آج میں آپ کے لئے اپنے یو ٹیوب چینلز پر مختلف دلچسپ ویڈیوز پیش کرتا رہتا ہوں پر آج اس یس ہیون ویب سائٹ کے اسپیشل آرٹیکل میں آپ کے لئے یورپ کے شہر اوسلو کے بارے میں دلچسپ معلومات لے کر آیا ہوں. مجھے امید ہے آپ کو اوسلو کے بارے میں یہ معلومات پسند آئیں گی.

١ – اوسلو دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے یہاں کے قدرتی مناظر بڑے دلکش ہیں اوسلو شہر بلند و بلا پہاڑوں میں گھرا ہوا تاریخی شہر ہے

٢ – اوسلو کتنا ہر بھرا شہر ہے اس بات کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ اگر آپ اوسلو میں کسی ہرے بھرے علاقے یا اوسلو کے کسی خوبصورت پارک کا رخ کرنا چاہیں تو آپ کو وہاں پیدل پہنچنے میں 15 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لگے گا.

٣ – اوسلو شہر کی آدھی سے زیادہ زمین یعنی 242 مربع کلو میٹر علاقے پر جنگلات نے قبضہ کر رکھا ہے.

٤ – اوسلو شہر آج بھی رہنے کے لئے دنیا کے مہنگے شہروں میں شمار ہوتا ہے.

٥ – امن کا نوبل انعام ہر سال 10 دسمبر کو اوسلو سٹی ہال میں پیش کیا جاتا ہے.

٦ – یہاں 343 جھیلیں ہیں جن میں سب سے بری جھیل تقریبن 4 کلو میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جس کا نام میری ڈلسواننٹ جھیل ہے. یہ جھیل اوسلو شہر کے بڑے حصے کے لئے پینے کے پانی کا ایک اہم ذریعہ ہے.

٧ – اوسلو میں مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ مچھلیاں پکڑنا یہاں کے بڑے پیشوں میں سے ایک ہے.

٨ – دنیا کا سب سے بڑا مجسموں کا باغ اوسلو میں ہے جس کا نام فروگنر پارک ہے اس باغ میں 212 سے زیادہ مجسمے موجود ہیں جو اتنی بڑی تعداد میں دنیا کے کسی اور باغ میں نہیں ہیں اور اس سب مجسموں کو ایک ہی آرٹسٹ نے تیار کیا تھا.

٩ – اوسلو کے اوپرا ہاؤس کی عمارت ناروے کی سب سے بری ثقافتی عمارت ہے یہ یہاں کے سینٹرل سٹیشن کے قریب واقع ہے. یہ اسٹیشن پورے ناروے کے ریلوے نظام میں سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن بھی ہے.

١٠ – آپ اوسلو کے متعلق یہ بات جان کر حیران ہوں گے کے یہاں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں سورج کی روشنی رات کے وقت بھی موجود رہتی ہے اسی لئے اس شہر کو ان شہروں کی لسٹ میں رکھا جاتا ہے جہاں یا تو سورج ڈوبتا نہیں یا ڈوبتا ہے تو بہت ہی جلد واپس آسمان پر اپنا چہرہ دکھانے پہنچ جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں