شنگھائی - Shanghai Facts In Urdu Shanghai Facts In Hindi 157

شنگھائی شہر کے بارے میں 15 دلچسپ حقائق جو آپ نہیں جانتے

دنیا کے شہر جتنے قدیم ہوتے جاتے ہیں ان کے بارے میں نئے نئے دلچسپ حقائق سامنے آتے رہتے ہیں انہی میں سے آج میں آپ کو چین کے ایک بڑے شہر شنگھائی کے بارے میں چند حقائق بتاؤں گا. اس پر میں نے اپنے یو ٹیوب چینل پر دستاویزی فلم بھی 10 منٹ کی بنائی ہے جس میں شنگھائی کے بارے میں اور بھی بہت سی معلومات ہیں آپ چاہیں تو شنگھائی پر بنی ہوئی میری ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں پر اب بات کر لیتے ہیں شنگھائی شہر کے اس دلچسپ مضمون کی.
شنگھائی شہر کے بارے میں 15 دلچسپ حقائق

شنگھائی چین کا وہ شہر ہے جہاں سب سے زیادہ چینی کا استعمال کیا جاتا ہے

موسم بہار میں شنگھائی میں بہت سے خوبصورت پھول کھلتے ہیں مگر اس شہر کا پسندیدہ پھول سفید مگنولیا ہے

شنگھائی کی سب سے بڑی مسجد کا نام فیولو ہے اس مسجد میں مسلمان مرد اور عورتوں کے لئے نماز پڑھنے کے لئے 2 الگ الگ حال ہیں

شنگھائی کے ساؤتھ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر 1908 میں ہوئی تھی جس کے 98 سال بعد اس کی دوبارہ تزئین و آرائش کی گئی

نگھائی چین کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہی جبکہ یہ دنیا کا بھی سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہی

شنگھائی کا میٹرو کا نظام دنیا کا سب سے طویل ترین میٹرو سسٹم ہے جس کا ٹریک 548 کلو میٹر طویل ہے

شنگھائی کی سب سے بلند ترین عمارت کا نام شنگھائی ٹاور ہے یہ نہ صرف شنگھائی کی بلند ترین عمارت ہے بلکہ یہ چین کی بھی سب سے بلند ترین عمارت ہے اس کی اونچائی 632 میٹر ہے

کائی کریپرز کی بات کی جائے تو شنگھائی اس وقت دنیا کا وہ چوتھے نمبر پر آنے والا شہر ہے جہاں سب سے زیادہ اونچی اونچی عمارتیں ہیں جن کی تعداد 124 ہے

دنیا کا سب سے بڑا ڈزنی اسٹور بھی شنگھائی میں ہی ہے جس کا رقبہ 54000 اسکوائر میٹر ہے

شنگھائی کو مشرق کے پیرس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے

شنگھائی میں دنیا کی سب سے مصروف ترین گہرے سمندر کی بندرگاہ بھی ہے جہاں بڑے بڑے بحری جہازوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے یہ بندرگاہ چائنا کی معیشت میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے.
جب 1937 میں ایک جاپانی لڑاکا طیارہ ایک چینی لڑاکا طیارے کا پیچھا کر رہا تھا تب چینی جہاز نے اپنا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے ایک بم شنگھائی شہر پر پھینک دیا تھا وہ بم 2 بڑے اسٹورز پر گرا تھا جس کے نتیجے میں 612 افراد ہلاک اور 482 افراد زخمی ہوئے تھے

چین ایک ایسی آبدوز تیار کر رہا ہے جو شنگھائی سے امریکی ریاست سان فرانسسکو تک صرف 100 منٹ میں ہنچ سکے گی

دنیا کے اس گنجان آباد شہر شنگھائی میں مسلمانوں کی آبادی صرف 1 فیصد ہے امید کی جاتی ہے کہ اس میں اضافہ تیزی سے ہو گا

شنگھائی میں بجلی کی قیمت کی بات کی جائے تو یہاں 3 کمروں والے گھر میں ائر کنڈیشن کا بل 23000 پاکستانی روپے کے قریب آتا ہے

مجھے امید ہے شنگھائی کے بارے میں یہ معلومات آپ کو پسند آئی ہوں گی اور جیسے جیسے شنگھائی کے بارے میں نئے حقائق ملتے رہیں گے اس پوسٹ کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں